
Hajj is the fifth pillar of Islam, and it is a sacred journey that every able Muslim must perform at least once in their lifetime. Along with the rituals and acts of worship, duas play a vital role during Hajj and Umrah. These duas express humility, devotion, and hope in Allah’s mercy. In this blog post, we will explore some important Hajj ki duas in Arabic with Urdu translations, categorized according to the stages of Hajj.

حج کے مہینے مقرر ہیں اس لئے جو شخص ان میں حج لازم کرلے وہ اپنی بیوی سے میل ملاپ کرنے ، گناہ کرنے اور لڑائی جھگڑے کرنے سے بچتا رہے تم جو نیکی کرو گے اس سے اللہ تعالٰی باخبررہے ۔اور اپنے ساتھ سفر خرچ لے لیا کرو ، سب سے بہتر توشہ اللہ تعالٰی کا ڈر ہے اور اے عقلمندو! مجھ سے ڈرتے رہا کرو۔ [سورۃ البقرۃ: 197]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1521]
اخلاص اور حاضر دماغی کے ساتھ دعا مانگیں، صرف رٹے ہوئے الفاظ پر اکتفا نہ کریں۔
دعا کی ابتدا اللہ کی حمد و ثنا اور نبی ﷺ پر درود سے کریں۔
اپنی زبان میں بھی دعا مانگیں، کیونکہ اللہ ہر زبان سمجھتا ہے۔
دعا میں جلد بازی نہ کریں اور قبولیت کا یقین رکھیں۔
دوسروں کے لیے بھی دعا کریں، خاص طور پر والدین، رشتہ داروں اور مسلم امت کے لیے۔
گناہوں سے سچی توبہ کریں اور حقوق العباد کی ادائیگی کا عزم کریں۔
Here are some essential duas recited during Hajj:

انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص گھر سے نکلتے وقت: «بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے، اس سے کہا جائے گا: تمہاری کفایت کر دی گئی، اور تم بچا لیے گئے، اور شیطان تم سے دور ہو گیا۔ [سنن ترمذي حدیث: 3426]
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2443 / التحقيق الثاني)
English Arabic:
Bismillah, tawakkaltu ‘alallah, wa la hawla wa la quwwata illa billah.
English Translation:
“I (leave the house) with the name of Allah and in Allah I put my trust. The power to avoid sins and do good comes only from Allah.”
Arabic:
بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
Urdu Translation:
میں اللہ کے نام کے ساتھ گھر سے باہر جاتا ہوں اور اللہ ہی پر میں نے بھروسہ کیا۔ گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

علی بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا، آپ کے لیے ایک سواری لائی گئی تاکہ اس پر سوار ہوں، جب آپ نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو «بسم الله» کہا، پھر جب اس کی پشت پر ٹھیک سے بیٹھ گئے تو «الحمد الله» کہا، اور «سبحان الذي سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين * وإنا إلى ربنا لمنقلبون» کہا، پھر تین مرتبہ «الحمد الله» کہا، پھر تین مرتبہ «الله اكبر» کہا، پھر «سبحانك إني ظلمت نفسي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت» کہا، پھر ہنسے، پوچھا گیا: امیر المؤمنین! آپ کیوں ہنس رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایسے ہی کیا جیسے کہ میں نے کیا پھر آپ ہنسے تو میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ کیوں ہیں ہنس رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا رب اپنے بندے سے خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے: میرے گناہوں کو بخش دے وہ جانتا ہے کہ گناہوں کو میرے علاوہ کوئی نہیں بخش سکتا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2602]
English Arabic:
Bismillah, Alhamdulillah. Subhanal-ladzi sakh-khara lana hadza wa ma kunna lahu muqrinin. Wa inna ila Rabbina lamun-qalibun.
English Translation:
“In the name of Allah, all praise is due to Allah. Glory be to Him who subjected it to us, otherwise we would not have been able to control it.”
Arabic:
بِسْمِ اللَّهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هُذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ
Urdu Translation:
اللہ تعالی کے نام سے، ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اسے (سواری کو) ہمارے تابع کر دیا، ورنہ ہم اسے قابو میں کر لینے والے نہیں تھے۔

حضرت خولہ بنت حکیم سلمیہ سے سنا، وہ کہتی تھیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی (بھی) منزل پر اترا اور اس نے یہ کلمات کہے: «اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق» تو اس شخص کو اس منزل سے چلے جانے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔“ [صحيح مسلم حدیث: 6878]
English Arabic:
A’udzu bikalimatillahit-tammati min sharri ma khalaq.
English Translation:
“I seek refuge in the words of Allah from the evil of creation.”
Arabic:
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
Urdu Translation:
میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کی مخلوق کے شرسے۔

اسماعیل بن ابراہیم نے یحییٰ بن ابی اسحاق اور حمید طویل سے خبر دی یحییٰ نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا وہ فرما رہے تھے «لبيك عمرة وحجا» اے اللہ! میں حج و عمرہ کی نیت سے تیرے در پر حاضر ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3029]

حج یا عمرہ کا احرام باندھنے والا شخص نیت کے بعد ان مبارک الفاظ میں تلبیہ (لبیک) کہے:
لَبَّيْكَ اللَٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ [صحيح بخاري: 1549، صحيح مسلم: 1184]
English Arabic:
Labbayka Allāhumma labbayk. Labbayk lā shareeka laka labbayk. Inna al-ḥamda, wa n-‘imata, Laka wal mulk. Lā shareeka lak.
English Translation:
“O Allah! I am here, I am here, I am here. You have no partner, I am here, indeed, all praise and blessings are for You and Yours is the kingdom, You have no partner.”
Arabic:
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ
Urdu Translation:
اے اللہ ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بلاشبہ ہر تعریف اور نعمت تیرے ہی لیے ہے اور تیری ہی بادشاہت ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔

ابو حُمَید یا ابو اُسَید سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا “جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو، تو یہ دعا پڑھے : “اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ” (اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)۔ [صحيح مسلم حدیث: 713]

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف اونٹ پر سوار ہو کر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی (طواف کرتے ہوئے) حجر اسود کے نزدیک آتے تو اپنے ہاتھ کو ایک چیز (چھڑی) سے اشارہ کرتے اور تکبیر کہتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1632]

سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رکن بنی جمح (رکن یمانی) اور حجراسود کے درمیان یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا «رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وّفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وّقِنَا عَذَابَ النَّارِ» ”اے ہمارے پروردگار، ہمیں دنیا اور آخرت میں بھی خیر و بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ فرما۔“ جناب دورقی کی روایت میں ہے کہ آپ یہ دعا رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه حدیث: 2721]
English Arabic:
Rabbana atina fid-dunya hasanatan wa fil-‘akhirati hasanatan waqina ‘adhaban-nar.
English Translation:
“O our Lord, grant us good in this world and good in the Hereafter, and save us from the punishment of the Fire.”
نبی کریم صلی اللہ کا رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے
Arabic:
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
Urdu Translation:
اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا پر کھڑے ہوتے تو تین دفعہ تکبیر (اللہ اکبر) کہتے اور فرماتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ. لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.» ”ایک اللہ کے سوا کوئی الہٰ (معبود برحق) نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی حمد و ثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ عمل تین دفعہ کرتے اور دعا فرماتے آپ مروہ (کی پہاڑی) پر بھی اسی طرح کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 450]
English Arabic:
Innas-safaa wal-marwata min sha’aa’iril-laah; abda’u bimaa bada’al-laahu bih.
English Translation:
“Without a doubt, Safa and Marwa are among the signs of Allah Almighty. I will begin from where Allah Almighty began.”
رسول الله جب صفا کے قریب ہوئے تو فرمایا:
Arabic:
إِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ أَبْدَأُ بِمَا بَدَا اللَّهُ بِهِ
Urdu Translation:
بلا شبہ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں، میں وہیں سے شروع کرتا ہوں جہاں سے اللہ تعالی نے شروع کیا۔
پھر نبی نے “صفا” سے آغاز فرمایا۔ اس کے اوپر چڑھتے گئے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھا، پھر قبلے کی طرف منہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور کبریائی بیان کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے
Arabic:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ الْجَزَ وَعْدَةً وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ” وَحْدَهُ
Urdu Translation:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور ہر تعریف اس کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے ، اس نے اپنا وعدہ پورا فرمایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اس اکیلے ہی نے (مخالف) گروہوں کو شکست دی۔
پھر اس کے درمیان دعا فرمائی، اس طرح تین دفعہ کہا۔ اور اس میں یہ بھی مذکور ہے کہ نبی صلی علیم نے مروہ پر بھی ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا۔

عبداللہ عمرو بن العاص رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی دعا ہے اور میں نے اب تک جو کچھ کہا ہے اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» ”اللہ واحد کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے (ساری کائنات کی) بادشاہت ہے، اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ [سنن ترمذي حدیث: 3585]
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (2598)، الصحيحة (1503)
Arabic:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
Urdu Translation:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اس کی بادشاہت ہے اور ہر تعریف اس کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔
English Arabic:
Lā ilāha illallāhu waḥdahū lā sharīka lahū, lahul-mulku wa lahul-ḥamdu wa huwa ʿalā kulli shayʾin qadīr.
English Translation:
“There is no god but Allah, He is alone, He has no partner, His is the kingdom and all praise is for Him, and He has complete power over all things.”

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں جمرات کو رمی کرتے ہوئے ہر کنکری پھینکتے وقت «الله اكبر» کہا، پھر تھوڑا سا آگے بڑھے، پہلے اور دوسرے جمرے کو رمی کی، جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ «الله اكبر» کہتے، پھر وہاں سے ہٹ گئے اور دعائیں کی۔ [صحيح بخاري: 1752، 1753، صحيح مسلم: 1296، واللفظ للبخارى]

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کے مانند روایت کی مگر انہوں نے یہ کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بسم اللہ واللہ اکبر کہہ رہے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5090]
English Arabic:
Bismillāh, Wallāhu Akbar
English Translation:
“(I slaughter) in the name of Allah, and Allah is the greatest.”
Arabic:
بِسْمِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ
Urdu Translation:
(میں) اللہ تعالیٰ کے نام سے (ذبح کرتا ہوں) اور اللہ سب سے بڑا ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بڑے لشکروں یا چھوٹے دستوں سے یا حج یا عمرے سے لوٹتے تو جب آپ کسی گھاٹی یا اونچی جگہ پر چڑھتے، تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے، پھر فرماتے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، آيبون تائبون عابدون ساجدون لربنا حامدون، صدق الله وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده» اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، سارا اختیار اسی کا ہے۔ حمد اسی کے لیے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، سجدہ کرنے والے، اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ سچا کیا، اپنے بندے کی مدد کی اور تنہا اسی نے تمام جماعتوں کو شکست دی۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3278]
English Arabic:
Ā’ibūna tā’ibūna ‘ābidūna lirabbinā ḥāmidūn
English Translation:
“(We are) returning, repenting, worshipping and praising our Lord.”
Arabic:
آئِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ
Urdu Translation:
واپس لوٹنے والے ہیں، تو بہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے اور اپنے رب ہی کی تعریف کرنے والے ہیں۔
مناسکِ حج کی تفصیلات اور دعاؤں کے بارے میں کسی مستند عالمِ دین یا اپنے معلّم سے رہنمائی ضرور لیں۔ We hope this detailed guide on Hajj ki dua in Arabic with translation in Urdu has helped you. May Allah accept your Hajj, forgive your sins, and grant you and your family peace and blessings. Amen.
WhatsApp Us